ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پٹھان کوٹ حملہ: این آئی اے کورٹ نے مسعود اظہر سمیت 4کے خلاف جاری کیا گرفتاری وارنٹ

پٹھان کوٹ حملہ: این آئی اے کورٹ نے مسعود اظہر سمیت 4کے خلاف جاری کیا گرفتاری وارنٹ

Sun, 24 Apr 2016 16:43:49  SO Admin   ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا

نئی دہلی8اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گرد حملہ کیس میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو چار پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا ہے، جن میں مسعوداظہراوران کے بھائی رؤف کا نام بھی شامل ہے۔موہالی میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو حملے کے ملزم چار پاکستانی مسعود اظہر، اس کے بھائی رؤف، کاشف جان اور شاہد لطیف کے خلاف گرفتار وارنٹ جاری کیا ہے۔اس حکم کے ساتھ ہی اب یہ چاروں دہشت گرد سرکاری طور پر معاملے میں مطلوب کے زمرے میں آ گئے ہیں۔واضح رہے کہ این آئی اے کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت بھی اٹھایا گیا ہے جب پاکستانی جے آئی ٹی نے پٹھان کوٹ سے تحقیقات کرکے وطن لوٹتے ہی اپنا پالا بدل لیا ہے۔جے آئی ٹی نے کہا ہے کہ اسے پٹھان کوٹ میں ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے جو یہ ثابت کر سکیں کہ حملے میں پاکستانی سرزمین کو استعمال ہوا۔جبکہ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ ہندوستان کے پاس فورنسک اور الیکٹرانک ثبوت کے طور پر ایسے پختہ ثبوت ہیں، جنہیں پاکستان انکار نہیں سکتا۔

سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ ہندوستان نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کرنے والے پاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ ہی ان کے آقاؤں کی شناخت بھی کر لی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ہندوستان نے جے آئی ٹی کو مولانا مسعود اظہر، اس کے بھائی رؤف اور دہشت گردوں کے ہینڈلر کاشف جان کی بات چیت کا مکمل الیکٹرانک ثبوت پیش کیا ہے۔یہی نہیں ہندوستان نے جب جے آئی ٹی کو 4 دہشت گردوں کے نام اور ان کاپتہ سونپا توجے آئی ٹی نے ان سے نہ صرف دہشت گردوں کی تصدیق کی، بلکہ ان کے پاکستان سرزمین سے آنے کی بات بھی قبول کی۔


Share: